12 مئی 2012 - 19:30

بحرینی فوجیوں نےدارالحکومت منامہ کےقریب عوامی مظاہرین پرحملہ کردیا۔

ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق بحرینی سیکورٹی فورس نے دارالحکومت منامہ کےقریب مظاہرہ کرنےوالےافراد پر فائرنگ کی اورزہریلی گیس کےگولےداغے ۔ اس حملےمیں دسیوں بحرینی مظاہرین زخمی ہوگئے۔

دارالحکومت منامہ کےقریب بلادالقدیم اورالسھلہ نامی علاقےکےعوام نےانسانی حقوق کےفعال رکن عبدالھادی الخواجہ سمیت سیاسی قیدیوں کی جیل سےرہائ کامطالبہ کررہےتھے۔

مظاہرین نےآل خلیفہ کےخلاف نعرےلگاتےہوئے اس جابرحکومت کےخاتمےکامطالبہ بھی کیا۔

بحرین میں آمریت کےخلاف عوام کےمظاہروں اور تحریک آزادی کاسلسلہ فروری دوہزارگیارہ سےجاری ہے۔.......

/169